اشاعتیں

نمل 19

رَبِّ اَوْزِعْنِیْ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلَىٰ وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاہُ وَاَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ۔ اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کروں جو تُو نے مجھ پر اور میرے والدین پر عطا فرمائی اور یہ کہ ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو جائے او ر اپنی رحمت سے مجھے اپنے نیک بندوں میں داخل کر۔ ( النمل : 19 ) راج ویلفئیر مطب حکیم عبدالغفار قصور

الشعرائ 83 85 87

رَبِّ ھَبْ لِیْ حُكْمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصَّالِحِيْنَ ۝ وَاجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِيْنَ ۝ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيْمِ ۝...وَلَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَ۔ اے میرے رب ! مجھے قوتِ فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں سے ملا دے۔اور بعد میں آنے والوں میں میری سچی ناموری باقی رکھ اور مجھے نعمتوں بھری جنت کے وارثوں میں سے بنا دے۔۔۔ اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن وہ (لوگ) اٹھائے جائیں گے۔ ( الشعرائ : 87,85-83 ) راج ویلفئیر مطب حکیم عبدالغفار قصور