کورونا وائرس ’’واقعی میں‘‘ مردوں کو بانجھ کرسکتا ھے۔
کورونا وائرس ’’واقعی میں‘‘ مردوں کو بانجھ کرسکتا ہے! کورونا وائرس ’’واقعی میں‘‘ مردوں کو بانجھ کرسکتا ہے۔ کورونا وائرس سے مرنے والے مردوں کے پوسٹ مارٹم سے ان کے تولیدی اعضاء بھی خلوی پیمانے پر متاثر پائے گئے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) کورونا وائرس سے مرنے والے مردوں کے پوسٹ مارٹم سے ان کے تولیدی اعضاء بھی خلوی پیمانے پر متاثر پائے گئے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) ٹیکساس: چوہے جیسے جانوروں ’’ہیمسٹرز‘‘ پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کووِڈ 19 کی عالمی وبا کا باعث بننے والا کورونا وائرس مردانہ تولیدی نظام کو متاثر کرکے مردانہ بانجھ پن کی وجہ بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ’’ہیمسٹرز‘‘ کو انسان سے ’’مشابہ ترین‘‘ جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اکثر اوقات کوئی طبّی تحقیق پہلے ان پر (یا انہی جیسے دوسرے جانوروں پر) آزمائی جاتی ہے جس میں مثبت نتائج کے بعد انسانی تجربات کا آغاز کیا جاتا ہے۔ کووِڈ 19 کے حوالے سے بھی ہیمسٹرز بہت مفید ثابت ہوئے ہیں کیونکہ تحقیق کے دوران جو علامات ان میں پیدا ہوئیں، وہی علامات بعد ازاں انسانوں میں بھی دیکھی گئیں۔ اب تک مختلف اسپتالوں اور طبّی مراکز میں کووِڈ 19 سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجانے والے...