RWM05122023 19 تا 21 اپریل 2024 انٹرنیشنل یونانی کانفرنس
آج مورخہ 5 دسمبر بروز بدھ نیشنل کونسل فارطب کا اجلاس صدر نیشنل کونسل فار طب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی کی زیر صدارت جی سی ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں نیشنل کونسل فارطب کے زیرِاہتمام 19تا 21اپریل 2024کو انٹرنیشنل یونانی کانفرنس کےانعقاد کا فیصلہ کیا گیانیز اس کے انتظامات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئ۔غیر اخلاقی اشتہاری سرگرمیوں میں ملوث حکیم سرفراز اور حکیم نوراحمدکی رجسٹریشن منسوخ کرکے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن,پیمرا اور دیگر متعلقہ حکام کو مطلع کرنے جبکہ ڈاکٹر شرافت حسین کا کیس مزید کاروائی کے لیے نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کو ریفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا,جناب حکیم حافظ فریدیونس کی سربراہی میں جناب ڈاکٹر آصف اقبال ,محترمہ ڈاکٹر حلیمہ نذر اور حکیم محمد اصغر پر مشتمل کمیٹی کو ایف ٹی جے کے تیسرے اور چوتھے سال کی ایکویلینسی کے لیے اسکیم آف سٹڈی تیار کرکے ایچ ای سی میں پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیا,اس کے علاوہ تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہیلتھ ریگولیٹرز کی جانب سے اطباء کو انکےمطب پر آلاتِ تشخیص گلو کو میٹر ای این ٹی سیٹ وغیرہ اور علاج بالتدبیر کے مختلف طریقوں کی تفصیل نیز ان...