RWM05122023 19 تا 21 اپریل 2024 انٹرنیشنل یونانی کانفرنس
آج مورخہ 5 دسمبر بروز بدھ نیشنل کونسل فارطب کا اجلاس صدر نیشنل کونسل فار طب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی کی زیر صدارت جی سی ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں نیشنل کونسل فارطب کے زیرِاہتمام 19تا 21اپریل 2024کو انٹرنیشنل یونانی کانفرنس کےانعقاد کا فیصلہ کیا گیانیز اس کے انتظامات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئ۔غیر اخلاقی اشتہاری سرگرمیوں میں ملوث حکیم سرفراز اور حکیم نوراحمدکی رجسٹریشن منسوخ کرکے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن,پیمرا اور دیگر متعلقہ حکام کو مطلع کرنے جبکہ ڈاکٹر شرافت حسین کا کیس مزید کاروائی کے لیے نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کو ریفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا,جناب حکیم حافظ فریدیونس کی سربراہی میں جناب ڈاکٹر آصف اقبال ,محترمہ ڈاکٹر حلیمہ نذر اور حکیم محمد اصغر پر مشتمل کمیٹی کو ایف ٹی جے کے تیسرے اور چوتھے سال کی ایکویلینسی کے لیے اسکیم آف سٹڈی تیار کرکے ایچ ای سی میں پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیا,اس کے علاوہ تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہیلتھ ریگولیٹرز کی جانب سے اطباء کو انکےمطب پر آلاتِ تشخیص گلو کو میٹر ای این ٹی سیٹ وغیرہ اور علاج بالتدبیر کے مختلف طریقوں کی تفصیل نیز ان میں استعمال ہونیوالےآلات سے آگاہی نیزہیلتھ کئیر کمیشنز اور دیگر ریگولیٹرز کو اس حوالہ سےاطباء کو ہراساں اور پریشان کرنے سے روکنے کے خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طب کمپلیکس کی تعمیر کیلیئے نقشہ کی تیاری و منظوری و دیگراقدامات کیلیئے نائب صدر جناب حکیم سراج الدین چانڈیو,جناب شہزادخورشید ڈپٹی سیکریٹری وچیئرمین فنانس اورجناب حکیم عبدالواحدشمسی چیئرمین انسپیکشن پرمشتمل کمیٹی کو زمہ داری دی گئی, نیشنل کونسل فارطب کے پلیٹ فارم سے اطباء کی فنی استعدادبڑھانے کے لیے3ماہ پرمشتمل CPD اورCME آنلائن پروگرام(جسکے اختتام پر ای.سرٹیفیکیٹس بھی جاری کیئے جائینگے)شروع کرنے کی منظوری دی گئی نیز ایچ ای سی کی NCRCکے 2015 کے فیصلہ کی روشنی میں IUASMتعلیم کے حامل طلباء کو بی ای ایم ایس میں داخلہ کے لیے اہل قرار دینے کے لیےیاد دہانی کا خط لکھنے اور حکیم مولانا عبدالکریم ناصر کے بطور خیر سگالی سفیر امارات اسلامی افغانستان نے اپنے دورہ کی تفصیلات سے اراکین کونسل کو آگاہ کیا اور حکومت افغانستان کی جانب سے صدر کونسل اور سیکرٹری ہیلتھ کے نام لکھے گئے مراسلے پیش کیے گویا اس اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا زیرِبحث آیا. حکیم ذوالفقار علی ملک(ترجمان نیشنل کونسل فارطب)
تبصرے