RWM29122023 شلجم

 ‏شلجم، سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے..!

میں نے یہ بات سن کر حسب عادت

تحقیق شروع کی اور کوشش کی کہ

مزید مستند فوائد تلاش کئیے جائیں

 اور دیکھا جائے کہ

یہ عام سی ، سستی سبزی

اتنے مہنگے سیب سے

دس گنا زیادہ بہتر کیسے  ہے.. ؟

تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم 

خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر  درد

ٹانگوں کے درد،  دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے،

کولیسٹرول نارمل کرتا ہے قبض دور کرتا ہے

شلجم ابال کر بیسن کے  ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے  شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی. 

چونکہ اس میں فائبر زیادہ ہے

سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے. 

آئیے 

ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ

کے تعاون سے

سیب اور شلجم

میں موجود

مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں. 

سب سے اہم بات 

شلجم میں  سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے

یعنی سیب میں 24 فیصد

شلجم میں 200فیصد. 

وٹامن B1

 سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد. 

وٹامن B6

 سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد 

سوڈیم

 سیب میں 0  اور شلجم میں 32 فیصد

پوٹاشیم

سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد 

کیلشیم

سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد 

میگنیشیم

سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد

فاسفورس

 سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد

آئرن

سیب میں 8، شلجم میں 36 فیصد

مینگنیز

سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد

کاپر

سیب 10، شلجم 61. 

زنک

سیب 2 فیصد، شلجم 21 فیصد. 

سیلینئیم

سیب میں 0 زیرو، شلجم میں 11 فیصد

فائبر

سیب 9، شلجم 13 فیصد. 

پروٹین

سیب 1 فیصد، شلجم 6 فیصد

اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں

اگر سیب دستیاب نہ ہو، مہنگا ہو تو

شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہوسکتا ہے. 

اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں

اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں. 

روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.

🖊️۔۔ ڈاکٹر عبداللہ سلیم کراچی ناظم اباد 

سینیئر ہومیو ایکسپرٹ امراض مہرہ ،بانجھ پن مرد و خواتین الرجی گردہ پروسٹیٹ ،نفسیاتی ، نمونیہ و دیگر امراض 

03232020790

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک