اشاعتیں

صحیح مسلم 6903

اَللّٰهُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِيْنِیَ الَّذِیْ هُوَعِصْمَةُ اَمْرِیْ وَاَصلِحْ لِیْ دُنْيَایَ الَّتِیْ فِيْھَا مَعَاشِیْ وَاَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِیَ الَّتِیْ فِيْھَا مَعَادِیْ وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِّیْ فِیْ کُلِّ خَيْرٍ وَّاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِّیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ۔ اے ﷲ ! تو میرے دین کو سنوار دے جو میرے معاملہ کا محافظ ہے ، میری دنیا سنوار دے جس میں میری معیشت ہے ، میری آخرت سنوار دے جہاں میں نے لوٹنا ہے، میری زندگی کو ہر بھلائی میں اضافہ کا سبب اور موت کو ہر برائی سے را حت کا سبب بنا دے۔ (صحیح مسلم، کتاب الذکر والدعائ، باب فی الأدعیة : 6903 ) راج ویلفئیر مطب حکیم عبدالغفار قصور

سنن نسائی5533

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ التَّرَدِّیْ وَالْھَدْمِ وَالْغَرَقِ وَالْحَرِيْقِ وَاَعُوْذُبِكَ اَنْ يَّتَخَبَّطَنِیَ الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَاَعُوْذُبِكَ اَنْ اَمُوْتَ فِیْ سَبِيْلِكَ مُدْبِرًا وَّاَعُوْذُبِكَ اَنْ اَمُوْتَ لَدِيْغًا۔ اے ﷲ! بے شک میں گر کر مرنے، دب کر مرنے ،ڈوب کر مرنے اور جل کر مرنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ موت کے وقت شیطان مجھے اچک لے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ تیرے راستے میں پیٹھ پھیرتے ہوئے مارا جائوں ،اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میری موت (زہریلے جانورکے) ڈسنے سے واقع ہو۔ ( سنن النسائی، کتاب الاستعاذة، باب الاستعاذة من التّردی والھدم : 5533 ) صحیح راج ویلفئیر مطب حکیم عبد الغفار قصور5533