اشاعتیں

RWM29022024 جگر

 *اپنے جگر کا خیال رکھیں* کئی لوگ رات کو دیر سے گھر پہنچتے ہیں اورکھانے سےفارغ ہوتے ہی کچھ دیر چلنے پِھرنے کے بجائے فوراً ہی  بستر پر لیٹ جاتے ہیں ، طبّی اعتبار سے ان کی یہ عادت انتہائی نقصان دہ ہے ، اس سے  پیٹ  پھولتا ہے، کولیسٹرول بڑھتا ہے، شوگر پرابلم ہوجاتا ہے، جسم کے مختلف حصوں میں درد ہوتا ہے، وزن بڑھتا ہے، کمر کی ہڈی میں  تکلیف پیدا ہوتی ہے اور  نہ جانے کیا کیا بیماریاں  جسم میں داخل ہوجاتی ہیں۔  وَزْن بڑھانے میں مذکورہ بےاحتیاطی کے ساتھ ساتھ یہ چیزیں مِٹھاس ، میدہ اور جمنے والی چکناہٹ جس میں چربی ، گھی اور بعض تیل بھی شامل ہیں۔ ان کے زیادہ استعمال نیز بیٹھ کر دیر تک لکھنے پڑھنے یا دفتری کام کرنے ، پیدل چلنے کے بجائے صِرْف اسکوٹر یا کار وغیرہ میں سفر کرنے ، چار زانو یعنی چَوکَڑی مار کر بیٹھ کر کھانے ، ٹیبل کرسی پر پاؤں لٹکا کر کھانے ، کھانا زیادہ کھانے ، زیادہ گَرْم کھانے ، بدن کا وَزْنْ اکثر بائیں ( یعنی Left ) طرف ڈالنےمَثَلاً بیٹھے ہوئے یا کھانا کھاتے ہوئے بایاں ( یعنی Left ) ہاتھ زمین پر ٹیکنے ، دیوار وغیرہ پر بائیں ( یعنی Left ) طرف سہ...

RWM29022024 مرگی

 مرگی/صرع کی اقسام طب قدیم میں مادہ مرض کے محل وقوع اوراسباب کے لحاظ سے اسکی مختلف قسمیں ہیں  صرع دماغی اگر مادہ دماغ میں تو دماغ کی مرگی یا صرع دماغی کہتے ہیں صرع اطرافی اگر مادہ ہاتھ پاؤں میں ہو تو صرع اطرافی کہیں گے صرع معدی اگر مادہ معدہ میں ہو تو صرع معدی کہتے ہیں صرع رحمی  اگر مادہ رحم میں ہوتوصرع رحمی کہتے ہیں صرع طحالی اگر طحال میں ہوتو صرع طحالی کہیں گے صرع مراقی اگر مراق میں ہوتوصرع مراقی کہتےہیں صرع دیدانی اگر کرم امعا کی وجہ سے ہوتو صرع دیدانی کہیں گے صرع سمی اگر کسی زہریلے جانور بچھو وغیرہ کے کاٹنے سے ہوتو صرع سمی کہلاتی ہے  انکے علاوہ صرع کی ایک خاص قسم اور بھی ہے جسکانام ابیلیمیا ہے یہ نہایت ردی اور مہلک قسم ہوتی ہے ان تمام اقسام میں سے اول الذکر تین قسمیں صرع دماغی۔صرع معدی اور صرع اطرافی زیادہ مشہور ہیں صرع اطفال کو ام الصبیان کہتے ہیں  طب جدید میں بھی صرع کی کئی قسمیں ہیں  1- صرع شدید grand mallیا hot mall اسکا حملہ شدید اور اکثر ہوتا ہے 2- صرع خفیف petit mall اسمیں صرع کا حملہ کبھی کبھی ہوتا ہے اور اکثر اسکے ساتھ تشنج بھی نہیں ہوتا 3- صرع...