بیماریوں کی وجہ
ہماری بیماریوں کی وجہ❓
♾♾🍃🌸🍃♾♾
انسانی جسم کی تقریبا ہر بیماری تکلیف پریشانی
قدرت کے بنائے ہوئے نظام کو چھیڑ چھاڑ کرنے اور اس قدرتی نظام پر عمل نا کرنے کی وجہ سے شروع ہوتی ہے
اور اگر انسان اس عظیم الشان قدرتی نظام پر واپس آجائے تو بیماری بھی رخصت ہو جاتی ہے
اس سسٹم کا ایک مکمل ضابطہ ہے
جس میں سب سے پہلےنمبر پر👇🏻
1 سانس
2 پانی
3 درست غذا
4 دھوپ
5 سونے جاگنے کے اوقات
6 زہنی فکرات کو ڈلیلٹ کرنا
7 خونی رشتوں کو جوڑنا
8 تلاوت قرآن کا سننا
9 انسانوں کا شکریہ
10 رب کی نعمتوں پر شکر
.
شامل ہیں
جیسے ہی ہم اس پورے سسٹم کو اپناتے ہیں بیماریاں بھاگ جاتی ہیں اور صحت بھاگم بھاگ آجاتی ہے
.
.
🍃 ہمارے جسم کو ایک منٹ میں بارہ لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے ہم عام طور پر ایوریج 8 لیٹر لیتے ہیں 4 لیٹر کا قرض ہر منٹ پر بڑھ رہا ہے اسے ادا کرنے کے لیے ہر گھنٹے بعد پانچ منٹ گہرے سانس لینا ضروری ہے
.
🍃 پانی زیادہ پینا ہے اور نیم گرم پینا ہے ٹھنڈا پانی چھوڑنا ہوگا بہتر ہے کہ دن بھر میں دو ڈھائی لیٹر ادرک کا قہوہ یا جؤ کا پانی پلایا جائے
.
🍃 غذا کچھ کھانے بند کرنے ہیں مثلاً سفید مرغی، سفید آٹا، چاول سفید چینی آلو، بیف، دودھ اور اس سے بنی ہر چیز اور بیکری کی تمام اشیاء
سفید چینی، ریفائنڈ نمک، اور تمام پروسس فوڈ جو کسی فیکٹری سے ہوکر آئے نہیں کھاناچاہیے
.
بہتر ہے کچھ عرصہ صرف اور صرف پھل، سلاد، جؤ کا دلیہ، جؤ کی روٹی اور لوکی ٹینڈے ترئی کدو پر گزارہ کیا جائے
🍃بادام کا دودھ مفید ہے
سبز چائے مفید ہے
🍃ہر قسم کے تازہ پھل اور ڈرائی فروٹ مفید ہیں
.
🍃دن میں دو بار تیس منٹ دھوپ میں بیٹھیں فجر کے بعد آدھا گھنٹہ، عصر کے بعد آدھا گھنٹہ،
دن میں ایک بار پورے بدن کی مالش پھر دو گھنٹے ہوا سے بچیں
.
🍃صبح کا ناشتہ فجر کے بعد
دوپہر کا کھانا ظہر سے پہلے
پھر 30 منٹ تک آرام یعنی قیلولہ کیجئے
.
🍃رات کا کھانا مغرب کے فوراً بعد اور ہر کھانے سے پندرہ منٹ پہلے کوئی بھی پھل یا سلاد کھانا انتہائی مفید بلکہ مکمل صحت یابی کے لئے ضروری ہے
.
🍃 ذہنی فکرات
کو ڈیلیٹ کرنے کے دو طریقے ہیں دوست احباب رشتہ دار پڑوسی، دنیا کے ہر انسان کو معاف کردیں اور ایسا دن میں بار بار کریں یعنی پوری زندگی میں کسی سے کوئی دکھ تکلیف صدمہ رنج پہنچا اسے یاد کر کر کے معاف کردیں
یاد رکھئے یہ علاج کا اہم ترین حصہ ہے
اور اسی طرح خود کو بھی معاف کرالیں، فون کر کے ایس ایم ایس کرکے بچوں سے کہلوا کر دوستوں سے درخواست کرکے خود کو معاف کرا لیں
یقین جانیں یہ زہریلے کانٹے ہی جسم اور روح کو بیمار کرتے ہیں
.
🍃 خون کے رشتوں کو جوڑنا شروع کیجیئے، ہر روز نا سہی ہر ہفتے کسی کو گھر بلائیے یا کسی کے گھر چلے جائیں
.
🍃ماں باپ، اساتذہ بیوی بچوں دوست احباب جس جس نے زندگی میں آپ کے ساتھ کوئی بھلائی کی انہیں یاد کر کے ان کا شکریہ ادا کریں جو جاچکے ہوں ان کے بچوں کو بتائیں کے آپ کے والدین نے ہمارے ساتھ یہ نیکی کی تھی اور ان کی مغفرت کی دعا کریں
.
اور سب سے بڑھ کراپنے رب کا شکر اداکیجیئے
ہر نماز کے بعد دنیا کی ہر اس نعمت کا نام لے کر جو رب العالمین نے آپ کے پہلے دن سے آج دن تک عطا فرمائی
ایک ایک نعمت کا شکر ادا کریں
ایک ایک سانس کا
ہر ایک گھونٹ پانی کا
ہر لقمہ خوراک کا
ہر مزیدار ذائقے کا
لباس کا
گھر اور سواری کا
ہر ایک خوشگوار لمحے کا
راحت اور آرام سے گزارے ہر پل کا شکریہ ادا کردیں
شکر کو اپنی زندگی میں اتنا شامل کر لیجیے گا.... کہ شکوے نکل جائیں
یہ شکر ہی وہ سیکرٹ ہے راز ہے جس سے دنیا بھر کی ہر نعمت حاصل ہوتی ہے اور موجود نعمت میں اضافہ ہوتا ہے
آخر میں
🍃دن میں کیی بار ہر نماز کے بعد تلاوت ضرور سننا ہے یہ جسم کے پیچیدہ سے پیچیدہ جان لیوا بیماریوں کا کافی و شافی علاج ہے
.
🍃 خود کو positive رکھنے کے لیے... اچھی باتیں سنیے اور پڑھیے اسکے علاوہ ایسی کمپنی کے ضرور اختیار کریں جو اپکو اللہ سے جوڑے رکھے
اللہ کریم
آپ کو صحت کی عظیم ترین نعمت کے ساتھ ساتھ دنیا اور آخرت کی ہر نعمت عطا فرمائے آمین
آپ کی ہر دعا قبول فرمائے
اور اپنی ہر دعا میں مجھے بھی یاد رکھئے گا
.
تبصرے