RWM26012023 بواسیر

 لوگ پوچھتے ہیں کے بیماریاں اتنی کیوں پھیلی ہے۔


                         آئے بتاتا ہوں آپکو

"دوستو لسی کی جگہ پیپسی نے لے لی 


دودھ کی جگہ چینی سے بھرپور جوس کا ڈبہ آ گیا جسے مائیں فیڈر میں ڈال کر بھی شیر خواروں کو دینے لگی ہیں 


باسی روٹی کے مکھن لگے رول یعنی گھگھو کی جگہ چکن رول آ گیا ہے 


تازے ٹماٹر اور مرچ کی چٹنی کی جگہ کیمکل سے محفوظ کی گئی  کیچپ اور چلی ساس آ گئی ہے 


سلاد پر لیموں کی جگہ سنتھٹک سرکہ آ گیا ہے 


میووں کشمش سے بھرپور پنجیریوں السی کی پنیوں تل کے لڈووں کی جگہ کیک پیسٹریوں اور میدے کے کیک رسوں نے لے لی ہے 


جب سے وائی  بادی یورک ایسڈ بن گیا اور اجوایئن سونڈھ ادرک کی جگہ زائلورک گولی آ گئی ہے 


چکی کے آٹے کی جگہ میدہ نما تھیلی کے آٹے نے لے لی کیونکہ چکی کے آٹے کی روٹی مزیدار نہیں لگتی اور پراٹھے مزے کے نہیں بنتے


اب باجرے کی مسی  روٹی کوئی  لسی کے ساتھ نہیں کھاتا


اب گھروں میں سب سے اہم اور مشکل سوال یہیں ہے کہ آج کیا پکائیں جسے سب ناک بھوں چڑھائے بغیر کھا لیں 


اب کسان اپنا گنا فیکٹری کو بیچ کر یا گڑ بنا کر سیل کرنے کے بعد خود شہر سے چینی خریدنے آتا ہے 


کبھی کبھار سپیشل ڈش کے طور پر پکنے والے چاول اب روزانہ کے ناشتے کا حصہ بن چکے ہیں 


اب فروٹ سے زیادہ ڈبے کا فروٹ جوس پیا جاتا ہے 


اب بچوں کو لنچ میں روٹی کی بجائے 

نوڈلز اور جام بریڈ اور سینڈوچ دینا عام ہو گیا ہے


اب کوئی مشقت والا کام کر کے تھکن سے چور ہونے پر گرم دودھ میں انڈے پھینٹ کر نہیں پیتا بلکہ چائے کے ساتھ بروفن کی گولی کھائی جاتی ہے


ماوں کے پلو سے لپٹ لپٹ کر بھوک لگنے کی دہایئاں دینے والے بچوں کو اب مائیں زبردستی کھانا کھلاتی ہیں 


پہلے دوائی کھانا مشکل لگتا تھا اب ہزار روپے والی گولی خریدنا بھی مشکل نہیں لگتا بلکہ ہزار قدم چلنا زیادہ مشکل لگتا ہے"


سوچیے گا ضرور کچھ تو غلطیاں کرتے ہیں ہم جس کی وجہ سے بیمار ہوتے ہے۔

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک