اشاعتیں

🕋 🕌QURAN,HADEES.821218 مشعر حرام کے پاس ذکر و اذکار

  مشعر حرام کے پاس ذکر و اذکار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قصواء (اونٹنی) پر سوار ہوگئے۔ جب مشعر حرام (مزدلفہ) پہنچے تو قبلہ رخ ہوکر اللہ تعالیٰ سے دعا کی: (اَللّٰہُ اَکْبَرُ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ) اور کلماتِ توحید کہتے رہے۔ خوب روشنی ہونے تک یہیں ٹھہرے رہے، پھر سورج نکلنے سے پہلے یہاں سے روانہ ہوگئے۔ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ’’اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ صحیح مسلم، الحج، باب حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حدیث: 1218 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

🕋 🕌QURAN,HADEES.811503 یوم عرفہ (9ذوالحجہ) کی دعا

  یومِ عرفہ (9ذوالحجہ) کی دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’سب سے بہتر دعا یومِ عرفہ کی دعا ہے۔ اور (اس دن) جو کچھ میں نے اور مجھ سے پہلے نبیوں نے کہا ہے، اس میں سب سے افضل یہ ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘ جامع الترمذی، الدعوات، باب فی دعاء یوم عرفۃ، حدیث: 3585، وسلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: 1503 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار