QURAN S2-A58 سورہ البقرہ

 



Surat No. 2 Ayat NO. 58 

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :74 یہ ابھی تک تحقیق نہیں ہو سکا ہے کہ اس بستی سے مراد کونسی بستی ہے ۔ جس سلسلہء واقعات میں یہ ذکر ہو رہا ہے ، وہ اس زمانے سے تعلق رکھتا ہے ، جبکہ بنی اسرائیل ابھی جزیرہ نمائے سینا ہی میں تھے ۔ لہذا اغلب یہ ہے کہ یہ اسی جزیرہ نما کا کوئی شہر ہو گا ۔ مگر یہ بھی ممکن ہے کہ اس سے مراد شِطّیم ہو ، جو یَریْحُو کے بالمقابل دریائے ارْدن کے مشرقی کنارے پر آباد تھا ۔ بائیبل کا بیان ہے کہ اس شہر کو بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے اخیر زمانے میں فتح کیا اور وہاں بڑی بدکاریاں کیں ، جن کے نتیجے میں خدا نے ان پر وبا بھیجی اور 24 ہزار آدمی ہلاک کر دیے ۔ ( گنتی - باب 25 ، آیت 8-1 ) سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :75 یعنی حکم یہ تھا کہ جابر و ظالم فاتحوں کی طرح اَکڑتے ہوئے نہ گھسنا ، بلکہ خدا ترسوں کی طرح منکسرانہ شان سے داخل ہونا ، جیسے حضرت محمد ﷺ فتح مکّہ کے موقع پر مکّہ میں داخل ہوئے ۔ اور حِطَّۃٌ کے دو مطلب ہو سکتے ہیں : ایک یہ کہ خدا سے اپنی خطاؤں کی معافی مانگتے ہوئے جانا ، دوسرے یہ کہ لوٹ مار اور قتلِ عام کے بجائے بستی کے باشندوں میں درگذر اور عام معافی کا اعلان کرتے جانا ۔


ISLAM360 



AI..؟


آیت


وَإِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هَذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ ۚ وَسَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ


اردو ترجمہ


“اور جب ہم نے کہا کہ اس بستی میں داخل ہو جاؤ اور اس میں جہاں سے چاہو فراوانی کے ساتھ کھاؤ، اور دروازے میں داخل ہوتے وقت جھکتے ہوئے داخل ہونا اور کہنا حِطَّةٌ (یعنی ہمارے گناہ معاف فرما دے)، ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے اور نیکوکاروں کو اور زیادہ دیں گے۔” 


مختصر تفسیر


اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ اس بستی (اکثر مفسرین کے نزدیک بیت المقدس) میں داخل ہوں۔


انہیں حکم دیا گیا کہ عاجزی اور سجدہ کی حالت میں داخل ہوں، یعنی تکبر نہ کریں۔


ساتھ یہ دعا کریں: “حِطَّةٌ” یعنی “اے اللہ! ہمارے گناہ معاف فرما دے۔”


اگر وہ اطاعت کرتے تو اللہ تعالیٰ ان کے گناہ معاف کر دیتا اور نیک لوگوں کو مزید اجر دیتا۔ 



سبق


1. اللہ کے احکام کے سامنے عاجزی اور شکر اختیار کرنا۔



2. توبہ اور استغفار اللہ کی رحمت کا سبب بنتے ہیں۔



3. نیک عمل کرنے والوں کو اللہ مزید فضل عطا کرتا ہے۔




۔۔؟

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک