اشاعتیں

Q

تصویر
 

Q423390 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں

 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں صبح کے وقت پڑھے: اَصْبَحْنَا وَاَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہٗ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہٗ، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْءِ الْکِبَرِ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ ’’ہم نے صبح کی اور اللہ کے سارے ملک نے صبح کی اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ اے میرے رب! میں تجھ سے اس دن کی بہتری کا سوال کرتا ہوں اور اس دن کی بہتری کا جو اس کے بعد آنے والا ہے اور میں اس دن کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس کے بعد آنے والے دن کے شر سے۔ اے میرے رب! میں کاہلی اور بڑھاپے کی خرابی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے میرے رب! میں آگ کے عذا...

شیشہ V1 Shisha1V

 

Shisha2V شیشہ V2

 

Shisha شیشہ

 

4271 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں

 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں  صبح و شام سات مرتبہ: حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ’’مجھے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔‘‘ سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5081، وعمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، حدیث:71۔ راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q423575 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں

 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں جو شخص آخری تینوں قُل  تین دفعہ صبح اور تین دفعہ شام کے وقت پڑھے، یہ عمل اس کے لیے دنیا کی ہر چیز کی کفالت کے واسطے کافی ہوجاتا ہے۔ سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5082، وجامع الترمذی، الدعوات، باب الدعاء عند النوم، حدیث:3575 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q41799 سجدہ تلاوت کی دعائیں

 سجدۂ تلاوت کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اَکْتُبْ لِیْ بِھَا عِنْدَکَ اَجْرًا وَّضَعْ عَنِّیْ بِھَا وِزْرًا وَّاجْعَلْھَا لِیْ عِنْدَکَ ذُخْرًا وَّتَقَبَّلْھَا مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَھَا مِنْ عَبْدِکَ دَاوٗدَ ’’اے اللہ! میرے لیے اس (سجدے) کے عوض اپنے ہاں اجر لکھ دے اور اس کی وجہ سے مجھ سے (گناہوں کا) بوجھ اتار دے اور اسے میرے لیے اپنے ہاں ذخیرہ بنادے اور اس (سجدے) کو میری طرف سے قبول فرما جیسے تو نے یہ (سجدہ) اپنے بندے داؤد (علیہ السلام) کی طرف سے قبول کیا تھا۔‘‘ جامع الترمذی، الدعوات، باب مایقول فی سجود القرآن؟ حدیث:3424، والمستدرک للحاکم:219/1، حدیث:799 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q41802 سجدہ تلاوت کی دعائیں

 سجدۂ تلاوت کی دعائیں سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ ’’میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا فرمایا اور اس نے اپنی طاقت اور قوت کے ذریعے سے اس کے کان اور آنکھ کے سوراخ بنائے، بڑا بابرکت ہے اللہ تعالیٰ جو بہترین خالق ہے۔‘‘ جامع الترمذی، الدعوات، باب مایقول فی سجودالقرآن؟ حدیث:3425، والمستدرک للحاکم:220/1، حدیث:802، امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کی موافقت کی ہے اور یہ زائد الفاظ (فتبارک اللہ احسن الخالقین) بھی المستدرک للحاکم کے ہیں۔ راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q402204 قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا

 قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا پڑھ کر بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دیں۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ’’میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے۔‘‘ حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے مجھ سے دور کردیا۔ صحیح مسلم، السلام، باب التعوذ من شیطان الوسوسۃ فی الصلاۃ، حدیث:2203 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور