💚 _*خوشخبری خوشخبری خوشخبری*_ 💚 *All Network Balance save code* یہ کوڈ صرف ایک بار ملائیں اس کے بعد بیلنس ہمیشہ کے لیے محفوظ رہے گا۔ ان تمام نیٹورکس نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے بیلنس محفوظ کرنے کا کوڈ جاری کیا ہوا ہے اب نیٹ پیکج ختم ہونے پر بھی بیلنس نہیں کٹے گا پیکج نہ بھی ہو اور ڈیٹا آن ہو تب بھی بیلنس نہیں کٹے گا *Jazz* *275# *Zong* *4004# *Ufone* *3344# *Telenor* *7799# *Warid* *869# وسعت ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دوست احباب کیساتھ بھی شئر کیجئیے تاکہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں
سواری پر بیٹھنے کی دعا بِسْمِ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّآ اَنْتَ ’’اللہ تعالیٰ کے نام سے، ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اسے (سواری کو) ہمارے تابع کردیا ورنہ ہم اسے قابو میں کرلینے والے نہیں تھے۔ اور بے شک ہم اپنے رب ہی کی طرف واپس جانے والے ہیں۔ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ! تو پاک ہے! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے، پس تو مجھے معاف فرمادے، بے شک تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا۔‘‘ سنن أبی داود، الجھاد، باب مایقول الرجل إذا رکب؟ حدیث:2602، وجامع الترمذی، الدعوات، باب ماجاء مایقول إذا ...
بدشگونی سے اظہار براء ت کے لیے دعا: اَللّٰھُمَّ لَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ اِلَّا خَیْرُکَ وَلَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ ’’اے اللہ! نہیں ہے کوئی بدشگونی، مگر تیری ہی بدشگونی (تیرے ہی حکم سے) اور نہیں ہے کوئی بھلائی مگر تیری ہی بھلائی (تیری ہی مشیّت سے) اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ مسند أحمد: 220/2، وسلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: 54/3، وعمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، حدیث:292۔ اور سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ، حدیث:726 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار
شیطان کب بھاگتا ہے؟ جو شخص سو دفعہ یہ دعا پڑھتا ہے وہ پورا دن شیطان سے محفوظ رہتا ہے۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور ہر تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘ صحیح البخاری، بدء الخلق، باب صفۃ إبلیس وجنودہ، حدیث:3293، وصحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب فضل التھلیل والتسبیح والدعائ، حدیث:2691 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار