رس بھری
رس بھری RASPBERRY
تحریر حکیم تصور محمدی
14/11/2021
رس بھری چھوٹی بیری نما ٹماٹرکی شکل و ساخت کاایک خوبصورت اور بہت سارے طبی خواص کا حامل پھل ہے۔ اس کی خاص خوبصورتی پھل کے اردگرد ایک جالی دارتھیلی ہوتی ہے جس کے اندر پھل ایسے لگتا ہے جیسے گونگے کے اندرسیپ۔
رس بھری کی تھیلی
اس پھل کو اُردو اور ہندی میں ـرس بھریـ کہتے ہیں جبکہ انگریزی میں اس کا نام "کیپ گووز بیری یا گراوٗنڈ چیری” ہے۔ رس بھری دنیا کے بیشتر ممالک کے تھوڑے سے گرم مرطوب علاقوں میں قدرتی طور پر اُگنے والا پودا ہے جس کا آبائی علاقہ برازیل اور جنوبی امریکہ کے علاقے ہیں۔ جبکہ شمالی افریقہ، آسٹریلیا، چائنا، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، مصر، انڈیا میں اس کو باقاعدہ کاشت کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں بہت سارے علاقوں میں یہ جنگلی طورپر اُگتا ہے اور بہت کم ہی اس کی باقاعدہ کاشت ہوتی ہے۔ جبکہ دیگر ممالک میں اس کو باقاعدہ بطور پھل کی طرح کاشت کیاجاتا ہے اورباقاعدگی سے مارکیٹ میں سپلائی کیاجاتاہے۔
اس کا تعلق پودوں کےSolanaceaeخاندان سے ہے جس میں ٹماٹر، آلو اور بینگن کے پودے آتے ہیں۔ اس کا نباتاتی نامPhysalis-Peruvianaہے، جس کا رنگ پیلازردیانارنجی گولڈن کلرہوتا ہے جبکہ اس کی ایک اور قسم جس کا رنگ نہایت خوبصورت سرخ ہوتا ہے کوPhysalis-Alkekengiکہتے ہیں اورعام زبان میں اس کو "چائنیزلینٹرن”کہاجاتاہے۔ دنیا کے بیشتر علاقوں میں رس بھری ـ”کیپ گووزبیری ؍ گولڈن بیری یا گراونڈ چیری”کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ضلع سوات کے نسبتاً گرم علاقوں میں یہ پودا جنگلی اُگتا ہے ، جس کے سرخ رنگ کے پھل کو "کوٹی لال”کہتے ہیں۔ پختونخوا کے دیگر گرم مرطوب علاقوں چارسدہ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور شبقدر میں بھی پیلے رنگ کی رس بھری کا پودا اُگتا ہے۔ جبکہ راولپنڈی اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی اس کا پودا پایاجاتا ہے جس کا پھل اکثربازار میں دستیاب ہوتا ہے۔ پختونخوا میں چونکہ اس پھل سے کوئی اتنا آشنا نہیں اس لئے اس کی کوئی خاص استعمال بھی نہیں ہے جبکہ پنجاب و دیگر ملحقہ علاقوں کے شہروں میں اکثرجون جولائی کے موسم میں پھلوں کی دکانوں پر دستیاب ہوتاہے۔ راولپنڈی میں فیض آباد مری روڈپر پیڈسٹرن برج کے پاس والی فروٹس کی دکانوں پرمل جاتاہے۔
فوائد
رس بھری کے بہت سارے طبی فوائد بھی ہیں اور کئی اطباء اس کو اپنے نسخوں میں استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ جدید ادویہ سازی میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔رس بھری اینٹی استیمک، اینٹی سپٹک،اینٹی فلامیٹری،اینٹی آکسیڈنٹ،جراثیم کش اور مانع السریعنی اینٹی کینسر خواص کا حامل پھل ہے۔ اس پھل کی یہ خاصیت بھی ہے کہ یہ جگر کی حفاظت کرتاہے، یہ آپ کے بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے بلکہ شوگرکی بیماری میں بھی مفید ہے۔
رس بھری پھل میں وٹامن C، وٹامن K، فولیٹ ،پوٹاشیئم، میگنیز اور میگنیشیئم جیسے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم پائی جاتی ہے جبکہ اس میں فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز کے بھی خاص ذخائر پائے جاتے ہیں
المسلم دواخانہ اینڈ حرمین شہد سنٹر چاہ جموں بازار نیوسمن آبا لاھور
تبصرے