RWM02102023 (NIPAH) نپاہ وائرس
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1 اور خطرناک وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا!! نپاہ
محکمہ صحت پنجاب نے نپاہ (nipah)نامی وائرس کے ممکنہ خطرے اور پھیلاو کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب کے تمام سی ای او کو مراسلہ جاری کردیا!!
مراسلہ میں گائد لائن جاری کی گئیں،
محکمہ صحت کے مراسلہ کے مطابق نپاہ ایک خطرناک وائرس قرار دیا گیا
جس سے متاثرہ شخص کی اموات کی شرح 74 فیصد بتائی گئی،
نپاہ نامی وائرس ہمسایہ ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور خدشہ ہے یہ وائرس پاکستان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے،، مراسلہ
جس کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے،مراسلہ
تمام مشتبہ نپاہ سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جائے،
تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں میں اس وائرس کی گائڈلائن بتائی جائیں،
تمام مریضوں کی نگرانی اور شک کی بنیاد پر ان مریضوں کو الگ رکھا جائے،
بروقت تحقیقات کو یقینی بنا کر سیمپل کو اکھٹا کرکے پی سی ار کے لیے لیبارٹری بھجوائا جائے
جبکہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں بہت جلد پھیلتا ہے،
اس خطرناک وائرس کی کوئی ویکسین نہیں لہذا بروقت تشخیص سے علاج کرکے ہی بچاو ممکن ہے ،
ابتدائی تحقیق سے یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں سمیت دیگر جانوروں میں پایا گیا اور وہاں سے انسانوں میں منتقل ہوا
جبکہ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں بھی منتقل ہوسکتا،
محکمہ صحت کے مراسلہ کے مطابق وائرس چمگادڑوں کے درخت پر لگے پھل کھانے سے اور وہی پھل بعد میں کوئی انسانی کھائے تو اس میں منتقل ہوسکتا
لہزا تمام شہری پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھائیں،
نپاہ وائرس کی ابتدائی علامات کھانی کا آنا،سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا تیز بخار کا ہونا ،دورے پڑنا(جھٹکے لگنا)،دماغ حالات خراب ہونا جیسی علامات شامل ہیں،
اگر کسی بھی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوری قریبی ہسپتال کا رخ کریں
اگر بروقت علاج نہ کیا تو مریض 3 سے 4 دن میں کومہ میں جاسکتا ہے اور اس وائرس سے اموات کی شرح 74 فیصد ہے
۔۔۔
راج ویلفیئر مطب(دوا خانہ)🌙
حکیم عبد الغفار قصوری
تبصرے