RWM19012024 دارچینی
دارچینی جہاں اور بہت سی بیماریوں میں مفید ھے وہیں ہڈیوں کے بھرے بھرے پن ، ہڈیوں کی کمزوریوں بوسیدگی کو دور کرنے میں کمال درجہ رکھتی ھے ۔
بچوں بزرگوں جوانوں خواتین میں یاداشت اور حافظے کو قوی کرنے اکسیر ھے ۔ دارچینی مقوی باہ بھی ھے اور محرک بھی ھے ۔
دارچینی کی چائے ایک ایسا مشروب ہے جس میں انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد ہیں ۔ یہ دل کی صحت کو بہتر بنانے، سوزش اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اڑھائی گرام دار چینی میں ساڑھے چھ گرام کیلوریز، 2 گرام کاربو ہائیڈریٹس، آئرن، کیلشیم اور میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے۔
دار چینی میں فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن ’کے‘ کے ساتھ ساتھ کولین، ایلفا کیروٹین، بیٹا کیروٹین، لائیکو پین، اور لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔
اس کےعلاوہ دار چینی فائبرسے بھی بھرپورہوتی ہے، جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 53 اعشاریہ 3 گرام فائبرپایا جاتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
دارچینی کی چائے میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو فائدہ مند مرکبات ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کی وجہ سے ذیابیطس ، کینسر اور عارضہ قلب جیسی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔
سوزش کم کرنا اور دل کی صحت کو بہتر بنانا
دار چینی میں مرکبات سوزش کے نشانات کو کم کرسکتے ہیں. یہ بہت فائدہ مند ہے کیونکہ سوزش کو دل کی بیماری سمیت بہت سی دائمی بیماریوں کی جڑ سمجھا جاتا ہے۔
بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مدد
دارچینی خون میں شکرکی سطح کوکم کرکے طاقتور اینٹی ڈائیبیٹک اثرات فراہم کرسکتی ہے۔ یہ چیز انسولین کی طرح کام کرتی ہے اس کے باقائدہ استعمال سے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے
وزن کم کرنے میں مدد
دارچینی کی چائے کو اکثر وزن میں کمی میں مدد کے لیے پیش کیا جاتا ہے ، اور متعدد مطالعات نے دار چینی کے استعمال کو چربی گھٹانے سے منسلک کیا ہے۔
بیکٹیریا اور فنگس کا خاتمہ
دارچینی میں کچھ طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہیں۔
دار چینی میں اہم فعال جزو سینامالڈیہائیڈ، مختلف بیکٹیریا او فنگس کی نشوونما کو روکتا ہے۔
جلد کو جواں رکھنا
دار چینی کولاجن کو فروغ دے سکتی ہے جس سے جلد کی لچک اورنمی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اینٹی کینسر خصوصیات
دار چینی کا عرق کچھ اقسام کے کینسر کو مارنے میں مدد کرسکتا ہے۔
یہ کینسر کے خلیات، بشمول جلد کے کینسر کے خلیات کو ختم کرنے میں معاون ہے۔
دماغ کے افعال کو برقرار رکھنے میں مدد
دار چینی دماغ کے خلیات کی حفاظت کرسکتی اور الزائمرکی بیماری کے لیے موثر ہے۔
جلد کے لیے مفید ہے ۔
تبصرے