RWM29022024 جگر
*اپنے جگر کا خیال رکھیں* کئی لوگ رات کو دیر سے گھر پہنچتے ہیں اورکھانے سےفارغ ہوتے ہی کچھ دیر چلنے پِھرنے کے بجائے فوراً ہی بستر پر لیٹ جاتے ہیں ، طبّی اعتبار سے ان کی یہ عادت انتہائی نقصان دہ ہے ، اس سے پیٹ پھولتا ہے، کولیسٹرول بڑھتا ہے، شوگر پرابلم ہوجاتا ہے، جسم کے مختلف حصوں میں درد ہوتا ہے، وزن بڑھتا ہے، کمر کی ہڈی میں تکلیف پیدا ہوتی ہے اور نہ جانے کیا کیا بیماریاں جسم میں داخل ہوجاتی ہیں۔ وَزْن بڑھانے میں مذکورہ بےاحتیاطی کے ساتھ ساتھ یہ چیزیں مِٹھاس ، میدہ اور جمنے والی چکناہٹ جس میں چربی ، گھی اور بعض تیل بھی شامل ہیں۔ ان کے زیادہ استعمال نیز بیٹھ کر دیر تک لکھنے پڑھنے یا دفتری کام کرنے ، پیدل چلنے کے بجائے صِرْف اسکوٹر یا کار وغیرہ میں سفر کرنے ، چار زانو یعنی چَوکَڑی مار کر بیٹھ کر کھانے ، ٹیبل کرسی پر پاؤں لٹکا کر کھانے ، کھانا زیادہ کھانے ، زیادہ گَرْم کھانے ، بدن کا وَزْنْ اکثر بائیں ( یعنی Left ) طرف ڈالنےمَثَلاً بیٹھے ہوئے یا کھانا کھاتے ہوئے بایاں ( یعنی Left ) ہاتھ زمین پر ٹیکنے ، دیوار وغیرہ پر بائیں ( یعنی Left ) طرف سہ...