اشاعتیں

🕋 🕌QURAN,HADEES.811503 یوم عرفہ (9ذوالحجہ) کی دعا

  یومِ عرفہ (9ذوالحجہ) کی دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’سب سے بہتر دعا یومِ عرفہ کی دعا ہے۔ اور (اس دن) جو کچھ میں نے اور مجھ سے پہلے نبیوں نے کہا ہے، اس میں سب سے افضل یہ ہے: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘ جامع الترمذی، الدعوات، باب فی دعاء یوم عرفۃ، حدیث: 3585، وسلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: 1503 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

🕋 🕌QURAN,HADEES.802950 صفا اور مروہ کے مقام پر پڑھی جانے والی دعا

  صفا اور مروہ کے مقام پر پڑھی جانے والی دعا پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ’’صفا‘‘ سے آغاز فرمایا۔ اس کے اوپر چڑھتے گئے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھا، پھر قبلے کی طرف منہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی توحید اور کبریائی بیان کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے۔ پھر اس کے درمیان دعا فرمائی، اس طرح تین دفعہ کہا۔ حدیث لمبی ہے اور اس میں یہ بھی مذکور ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مروہ پر بھی ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ اَنْجَزَ وَعْدَہٗ، وَنَصَرَ عَبْدَہٗ، وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت اور تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا فرمایا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اس اکیلے ہی نے (مخالف) گروہوں کو شکست دی۔‘‘ صحیح مسلم، الحج، باب حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حدیث: 2950 (I...

Nadra نادرا

 *نادرا کی طرف سے اھم سہولیات:*  1- اپنی گاڑی کا چیسز نمبر *8521* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی تو نہیں ہے۔ 2- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *7000* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا کوئی نقلی کارڈ تو نہیں بنا ہوا ہے۔ 3-  اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *8300* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا نام وٹر لسٹ میں درج ہے یا نہیں اور کہاں درج ہے۔ 4- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *668* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کس کس نیٹ ورک پر کتنی کتنی سم ہیں۔ 5- اپنا شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے *ATL*  لکھیں، اس کے بعد *space* دے کر *9966* پر  *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ *filer* ہیں یا *non-filer* ہیں۔.    ہیں۔ 6- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *8009* پر *sms* کریں، آپ کو اپ کا شجر نصب Family Tree پتہ چل جائے گی

🕋 🕌QURAN,HADEES.802950 صفا اور مروہ کے مقام پر پڑی جانے والی دعا

 صفا اور مروہ کے مقام پر پڑھی جانے والی دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب صفا کے قریب ہوئے تو فرمایا: اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہٖ ’’بلاشبہ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں، میں وہیں سے شروع کرتا ہوں جہاں سے اللہ تعالیٰ نے شروع کیا۔‘‘ صحیح مسلم، الحج، باب حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حدیث: 2950 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

🕋 🕌QURAN,HADEES.781915 رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان کی دعا

 رکنِ یمانی اور حجراسود کے درمیان کی دعا نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکنِ یمانی اور حجراسود کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے: رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ’’اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘ سنن أبی داود، المناسک، باب الدعاء فی الطواف، حدیث:1892، ومسند أحمد: 411/3، وشرح السنۃ للبغوی:128/7، حدیث:1915 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

🕋 🕌QURAN,HADEES.771613 حجراسود کے قریب جا کر اللہ اکبر کہہ نا

 حجرِاسود کے قریب جاکر اللہ اکبر کہنا نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ پر سوار ہوکر بیت اللہ کا طواف کیا، جب آپ حجر اسود کے پاس آتے تو اس کی طرف، اپنے پاس موجود کسی چیز (خم دار چھڑی) کے ذریعے سے اشارہ کرتے اور ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے۔ صحیح البخاری، الحج، باب التکبیر عندالرکن، حدیث:1613 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

🕋 🕌QURAN,HADEES.751184 حج یا عمرہ کا احرام باندھ نے والا لبیک کیسے کہے

 حج یا عمرے کا احرام باندھنے والا لبیک کیسے کہے؟ لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ، اِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَا شَرِیْکَ لَکَ ’’اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، بلاشبہ ہر تعریف اور نعمت تیرے ہی لیے ہے اور تیری ہی بادشاہت ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔‘‘ صحیح البخاری، الحج، باب التلبیۃ، حدیث:1549، وصحیح مسلم، الحج، باب التلبیۃ وصفتھا ووقتھا، حدیث:1184 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

انڈوں کی کاشت

 

🕋 🕌QURAN,HADEES.762252 سواری خریدنے والے کی دعا

 سواری خرید نے والے کی دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص شادی کرے یا خادمہ (لونڈی) خریدے یا اُونٹ خریدے تو اُس کی کوہان کی چوٹی پکڑے، پھر یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ خَیْرَھَا وَخَیْرَ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ ’’اے اللہ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس کی بھلائی کا اور اس چیز کی بھلائی کا جس پر تونے اسے پیدا کیا اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اور اس چیز کے شر سے جس پر تونے اسے پیدا کیا۔‘‘ سنن أبی داود، النکاح، باب فی جامع النکاح، حدیث:2160، وسنن ابن ماجہ، التجارات، باب شراء الرقیق، حدیث:2252 (Islam360) راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙 حکیم عبد الغفار قصور  طبیبہ شازیہ غفار

Np Pic Hakim Abdul Ghaffar Kasur

تصویر